Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد کاز وے: ایک سال میں 33 ملین مسافروں کی آمد ورفت کا نیا ریکارڈ

امیگریشن کی کارروائی مکمل ہونے میں وقت بھی کم ہوگیا (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد کاز وے پر گزشتہ برس مسافروں کی آمد ورفت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔
پل عبور کرنے اور امیگریشن کی کارروائی مکمل ہونے میں وقت بھی کم ہوگیا۔
عکاظ کے مطابق گورنرمشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے کنگ فہد کاز وے انتظامیہ اور وہاں متعین اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔
مملکت و بحرین کے درمیان پل پر قائم امیگریشن ادارے کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ میں کہا گیا  کہ گزشتہ برس 2024 میں مسافروں کی تعداد 33 ملین سے تجاوز کرگئی جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
پل کی تعمیر کے بعد اب تک اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کی آمد ورفت ریکارڈ نہیں کی گئی تھی جتنی گزشتہ برس کی گئی۔
واضح رہے کہ کنگ فہد کاز وے کا افتتاح 1986 میں ہوا تھا اور آج وہ مشرق وسطیٰ میں ایک مصروف ترین کراسنگ پل کے طور پر جانا جاتا ہے۔

 

شیئر: