سعودی سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے مملکت کے الشرقیہ ریجن میں الخبر کےساحل پر ایک شخص کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
ایس پی اے کے مطابق یمنی شہری الصدف ساحل پر تیراکی کے دوران مشکل میں تھا، سرحدی محافظوں نے ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور اسے مدد فراہم کی۔
یمنی شہری کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا یا اب اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور ممنوعہ علاقوں میں تیراکی سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کےلیے کال کی جا سکتی ہے۔