لکھنؤ- - - - ریاستی حکومت نے سرکاری اسکولوں میں تقریباً 1.58کروڑ طلباء کو رواں مالیاتی سال کے دوران جوتے،موزے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ بیسک تعلیم سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہر طالب علم کو جوتے،موزے کا ایک سیٹ دیا جائیگا۔ اس میں ایک جوڑی جوتا اور2 جوڑی موزے ہوںگے۔ جوتے،موزے تمام سرکاری اسکولوں کے سبھی طلباء کو ملیں گے۔ اس کیلئے حکومت کے ذریعہ رقم کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔محکمہ بیسک تعلیم کے ذریعہ سبھی طلباء کو 31جولائی 2018تک جوتے اور موزے مہیا کرانے کی کارروائی تیزی سے کرائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -کمار سوامی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ منتخب