Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی وومی آئی 2 اسمارٹ فون لانچ‎

آئی وومی کمپنی کی جانب سے آئی 2 اسمارٹ فون پیش کر دیا گیا ہے۔یہ فون کمپنی کے آئی 1 اور آئی 1 ایس اسمارٹ فون کا اگلا ماڈل ہے اور اس میں فل ویو ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.45 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 23 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ سیلفی کے لئے اسمارٹ فون میں 8 میگا پکسل کا سنسر شامل کیا گیا ہے۔ فیس ان لاک فیچر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔فون کو سنہرے ، نیلے اور کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 7499 ہندوستانی روپے ہے اور اسے فلپ کارٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

شیئر: