ریاض ..... زیر تعمیر عمارت میں نصب کرین گرنے سے آپریٹر جاں بحق ہو گیا ۔ شہری دفاع کے ریجنل ترجمان نے سبق نیوز کو بتایا کہ ریاض کے علاقے الیاسمین میں 15 منزلہ زیر تعمیر عمارت میں نصب کرین میں فنی خرابی کے سبب حادثہ پیش آیا ۔ حادثے کے وقت کرین کا آپریٹر اس میں موجود تھا ۔ شہری دفاع کے ترجمان میجر الحمادی نے مزیدکہا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کی وجوہ کیا تھیں۔