Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کنڈرگارٹن اور جماعت اول میں داخلے کے لیے  فزیکل فٹنس ٹیسٹ لازمی

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے فزیکل فٹنس کی شرط نئے تعلیمی سال سے لاگو ہوگی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے’مملکت میں کنڈرگارٹن  اور جماعت اول میں داخلے کے لیے  فزیکل فٹنس ٹیسٹ بنیادی شرط ہے جس کے بغیر داخلے کی کارروائی مکمل نہیں کی جاسکے گی۔‘
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا کہ’ فزیکل فٹنس کی شرط نئے تعلیمی سال سے لاگو ہوگی جس کا مقصد طلبہ کی بہتر صحت کی یقین دہانی ہے۔‘
طلبہ کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کے لیے وزارت صحت کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے۔ طلبہ کا مکمل طبی معائنہ کرکے رپورٹ داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کی جائے گی۔
وزارت تعلیم کا مزید کہنا تھا’ طلبہ و طالبات کے طبی معائنے کی شرط اس لیے عائد کی گئی ہے تاکہ بیماری کے ابتدائی سٹیج میں ہی اس کا علاج کیا جاسکے۔
اسی مقصد کے تحیت کنڈر گارٹن  اور پہلی جماعت کے طلبا و طالبات کےلیے یہ شرط عائد کی جارہی ہے۔

 

شیئر: