Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المونیم اور اسٹیل کی برآمدی ڈیوٹی میں اضافہ غلط ہے

    نئی دہلی  - - - - ہند نے عالمی ادارہ تجارت میں امریکہ کی جانب سے المونیم اور اسٹیل کی برآمدات پر اضافی محصولات کو ضوابط کے منافی قرار دیتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔ ہندنے امریکی استثنیٰ نہ ملنے کی صورت میں ڈبلیو ٹی او سے رجوع کرنے کا انتباہ گزشتہ ماہ دیا تھا۔ عالمی ادارہتجارت کے ضوابط کے تحت امریکہ کو ہندوستانی شکایت کا ازالہ 60 ایام میں کرنا ہو گا بصورتِ دیگر معاملے پر بین الاقوامی ماہرین فیصلہ دیں گے۔واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیل کی درآمدات پر 25 فیصد اور المونیم پر10 فیصد کے اضافی محصولات کا نفاذ کیا تھا۔ ہند، چین، روس، جاپان، ترکی اور یورپی یونین نے اس اضافے کو مسترد کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - -اسٹرلائٹ کیخلاف مظاہرہ ، پولیس فائرنگ سے مرنیوالوں کی تعداد13ہوگئی

شیئر: