مودی نے قبول کیا ویراٹ کا چیلنج
نئی دہلی۔۔۔۔ملک میں جاری فٹنس چیلنج میں اب وزیر اعظم نریندرمودی کا نام بھی شامل ہوگیا ہے جنہوں نے ہندوستانی کرکٹ کپتان ویراٹ کوہلی کے چیلنج کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ جلد ان کی فٹنس ٹپس دنیا کے سامنے لانے کا وعدہ کیا۔ مودی نے اپنے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ انہیں ویراٹ کا چیلنج قبول ہے اور جلد ویب سائٹ پر وڈیو شیئر کرینگے ۔ انہوں نےویراٹ کی اہلیہ اور بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کو بھی چیلنج کیا ۔واضح ہو کہ مودی نے ہندوستان کے یوگا پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا،ان کی پہل سے 21جون کو عالمی سطح پر’’ یوگا دن‘‘ منایا جانے لگا۔