Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی فضائی کمپنیوں پر نئی امریکی پابندیاں

واشنگٹن۔۔۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی فضائی کمپنیوں اور ان سے وابستہ کاروباری اداروں پر نئی پابندیاں عائد  کرنے کا اعلان کر دیا ۔محکمہ خزانہ نے 2فضائی کمپنیوں ماہان ائیر اور معراج ائیر سے وابستہ اداروں کے علاوہ 2ایرانیوں اور ایک ترک پر بھی پابندیاں عاید کی ہیں۔امریکی وزیر خزانہ اسٹوین ٹی نوشین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ خزانہ نے جن سہولت کار اداروں اور افراد پر پابندیاں عاید کی ہیں اور انھیں بلیک لسٹ قرار دیا ہے، وہ ایران کی فضائی کمپنیوں کو فاضل پرزہ جات اور خدمات مہیا کررہے تھے۔

شیئر: