Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عثمانیہ یورنیورسٹی کے انڈر گریجویٹ نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ

    حیدرآباد- -  - حیدرآباد کی باوقار عثمانیہ یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ نصاب میں پر تبدیلی کی جائیگی۔یونیورسٹی ، تلنگا نہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کی منظوری سے 20فیصد نصاب کو ری ڈیزائن کریگی ۔یہ تبدیلی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے جاری ماڈل نصاب کے خطوط پر کی جائیگی۔یوجی سی نے پہلے ہی ملک کی تمام یونیورسٹیز کو نصاب میںتبدیلی لانے کیلئے تجویز بھیجی ہے۔نئے نصا ب میں طلبہ کیلئے انڈسٹری سے متعلق مہارت، بول چال اور مواصلات کی مہارت پر توجہ دی جائیگی۔ریاست کے ڈگری کالجوں میں پڑھا ئے جانے والے کورسز کے نصاب میں تبدیلی کیلئے کئی مرتبہ اجلاس بھی ہوئے ہیں ۔ری ڈیزائن کردہ کورسز ،چوائس بیس کریڈٹ سسٹم (سی بی سی ایس)کے مطابق ہوں گے۔یوجی سی نے تمام یونیورسٹیز کو ہدایت دی ہے کہ وہ سی بی سی ایس طریقہ کار پر عمل کریں ۔
مزید پڑھیں:- - - -میجر گوگوئی کیخلاف کورٹ آف انکوائری کا حکم

شیئر: