Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا میں انسداد دہشتگردی کیلئے سخت قانون سازی

جکارتہ۔۔۔انڈونیشیا نے جمعہ کو انسداد دہشتگردی کیلئے سخت قانون منظور کرلیا۔قانون کے تحت کسی مشتبہ دہشتگرد کو 21 روز تک حراست میں رکھا جاسکے گا جبکہ پولیس ان افراد کیخلاف بھی مقدمہ درج کرسکے گی جو کسی ملکی یا غیرملکی دہشتگرد تنظیم میں بھرتی ہورہے ہوں۔یہ قانونی بل گزشتہ 2 برس سے متعدد امور پر اختلافات کی وجہ سے پارلیمانی منظوری حاصل کرنے سے قاصر تھا تاہم رواں ماہ ہونے والے پے در پے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اس قانون کو منظور کرلیا گیا۔ 

شیئر: