کوالالمپور ۔۔۔ملائیشیاکی پولیس نے ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر 30 ملین ڈالر کی رقم برآمد کرلی ۔یہ کارروائی سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی کرپشن بے نقاب کرنے کیلئے جاری آپریشن کے تحت کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوالالمپور میں ایک فلیٹ پر چھاپا مارا گیا تو وہاں ڈبوں اور بستوں میں پیسے اور زیورات ملے۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی رہائش سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ 9 مئی کو ہونیوالے عام انتخابات میں وزیراعظم نجیب رزاق کے انتخابی اتحاد کو شکست ہوئی تھی اور مہاتیر محمد کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد فتح یاب ہوا تھا۔