کٹھمنڈو .... ماﺅنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر چڑھنا اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوچکا ہے اور تیزی سے وہاں سے چڑھا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ پہلے کوہ پیما ایڈمنڈ ہیلری سے منسوب ایک چوٹی ہیلری اسٹیپ گر چکی ہے۔ یہ 40فٹ اونچی پہاڑی تھی جو کوہ پیماﺅں کیلئے مشکل بنی ہوئی تھی۔ اب چوٹی گرنے کے بعد وہاں برف کی خاصی موٹی تہہ جمی ہوئی ہے۔ کوہ پیماﺅ ںکے گائڈ نے بتایا کہ یہاں5میٹر بلند چوٹی ختم ہوچکی ہے۔ خیال ہے کہ ایورسٹ پر زلزلے یا ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے یہ چوٹی ختم ہوئی۔ اسکا مطلب یہ ہوا کہ گزشتہ ہفتے جو براڈ کاسٹر ماﺅنٹ ایورسٹ پر چڑھنے میں کامیاب ہوا تھا اس نے دوسروں کی نسبت آسانی کیساتھ اپنا سفر طے کیا۔ جو کوہ پیما اس چوٹی تک پہنچ جاتا ہے اسے دائیں جانب 10ہزار فٹ اور بائیں جانب 8ہزار فٹ گہری کھائی میں گرنے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔