این ڈی اے حکومت میں اقلیتیں غیر محفوظ نہیں
نئی دہلی ....ٹائمز گروپ کے آن لائن سروے کے مطابق 59.41فیصد لوگوں کا کہناہے کہ این ڈی اے گورنمنٹ میں اقلیتیں خود کو غیر محفوظ تصور نہیں کرتی تھیں جبکہ30.10 فیصد اقلیتیں خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں ۔ 10.58 فیصد لوگوں نے جواب دیا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ مودی کے 4سالہ دور حکومت کے بارے میں یہ سروے 23تا 25مئی کو آن لائن کروایا گیا اور 8لاکھ44ہزار 646افراد نے سروے میں حصہ لیا۔