نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہوں،مشرف
اسلام آباد ... سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہوں ۔انکے خواب میں بھی آتا ہوں ۔سابق وزیر اعظم میرے ذریعے فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ٹی وی انٹرویو میں مشرف نے کہا کہ نواز شریف فوج اور سپریم کورٹ کو بدنام کرکے اور دباو میں لا کر خود کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تو ملک سے باہر چلا گیا تھا ۔پانامہ تو اس کے بعد آیا ہے۔ میرا پانامہ میں کوئی کردار نہیں۔ مجھ پر 6 مقدمات ہیں۔ اگر مجھے اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ ہوتی تو پھر یہ مقدمات مجھ پر کیوں ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کو نواز شریف کے پاس نہیں بھیجا اور نہ ایسا پیغام دیا تھا کہ مستعفی ہوجاو یا طویل رخصت پر چلے جاو۔ نواز شریف کی تمام باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔