فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر افغانستان کا بیان مسترد
اسلام آباد... پاکستان نے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے خیبرپختونخوا میں انضمام کو رد کرنے سے متعلق افغان حکومت کے بیان کو مسترد کردیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا سے ا نضمام پر پاکستانی پارلیمان کا فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے ۔افغانستان کو دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں اختیاط کے ساتھ عدم مداخلت کے اصولوں کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ نے بل منظور کیا ہے۔