مسلمانوں کے بغیر ہند کا تصور ممکن نہیں، منی شنکر
نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستان میں مسلمانوں کی اتنی آبادی ہے کہ ان کے بغیر ہندوستان کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔وہ گزشتہ شام سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیاکی جانب سے منعقدہ روزہ افطار کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ تہذیب ہندوستان کی شناخت ہے ۔ مشترکہ تہذیب و ثقافت کا خواب ملک کے عظیم رہنماؤں نے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعض ایسی طاقتیں برسراقتدار آگئیں جن کا مقصد سیکولر ملک سے ہندوراشٹر بنانا ہے۔ ان کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحد اور شانہ بشانہ ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور مولانا آزاد کے خوابوں کوشرمندہ تعبیر کرنے کی ضرورت ہے۔