بہادروں کی قدر کرتا ہوں، مودی
نئی دہلی۔ ۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک بار پھر ’’من کی بات ‘‘کے44ویں پروگرام کے ذریعے عوام کو خطاب کرتے ہوئے اسپورٹس پر زور دیا۔ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے کارناموں کو یاد کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ویر ساورکر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وی ساورکرنے 1857کے غدر کو جنگ آزادی سے تعبیرکیا ۔انہوں نے کہا کہ ویر ساورکر کو لوگ ان کی بہادری اور اور انگریزوں کیخلاف آزادی کی جدوجہد کرنیوالوں کے طور پر جانتے ہیں لیکن وہ معاشرے کی اصلاح اور اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنیوالے انسان تھے۔انہوں نے کہا کہ برسوں سے لوگ ماؤنٹ ایوریسٹ پر جاتے ہیں اور پہاڑ کی بلندی کو سرکرنے میں کامیابی بھی حاصل کی ۔میں ایسے تمام حوصلہ مند بہادروں خصوصاً بیٹیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے کہاکہ رمضان المبارک میں ایک ماہ کا روزہ رکھنے کے بعد عیدکے چاند کا انتظا ر رہتا ہے ۔ عید کا چاند نظر آتے ہی عید کی خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ اس موقع پر خاص طور پر بچوں کو عیدی بھی ملے گی۔ امید ہے کہ عید کا تہوار ہندوستانی معاشرے میں اتحاد و بھائی چارے کو فرو غ دینے اور مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ سبھی لوگوں کو آئندہ ماہ آنے والی عید کی ڈھیروں خوشیاںمبارک ہوں۔