تلنگانہ: سڑک حادثے میں10افرادہلاک
سدی پیٹ۔۔۔۔تلنگانہ کے ضلع سد ی پیٹ میں قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں 10افراد کی موت ہوگئی جبکہ20زخمی ہوگئے۔ گجویل تھانہ پولیس نے بتایا کہ تحصیل کے پراچے پورم کے پاس ہائی وے پر حیدرآباد سے سدی پیٹ جانیوالی اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس نے ٹرک کو ٹکر ماردی ۔ حادثہ کے بعد بس بے قابو ہوکر الٹ گئی اور ٹرک ڈیوائڈرپار کرکے ٹرک اور کار سے ٹکراگیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ کار میں سوار 7اور بس میں سوار3مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ زخمیوں میں سے15 کو حیدر آباد اور باقی کوگجویل کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔