Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوٹ بندی پر نتیش کمار کا یو ٹرن

پٹنہ۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹ بندی کے فیصلے کی حمایت کرنے والے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پہلی مرتبہ اس فیصلے پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے دوران بینکوں نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام نہیں دی جس سے عوام کو خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچ سکا۔ ریاستی بینکرز کمیٹی کی سہ ماہی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ بینک چھوٹے تاجروں اور عوام سے پیسے وصول لیتے ہیں لیکن بڑے قرض لینے والے ملک سے غائب ہوجاتے ہیں۔ یہ باعث حیرت ہے۔ بینکنگ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے قرض داروں سے قرض واپس لینے کیلئے بینک متحرک نظر آتے ہیں مگر بڑے قرض داروں کے سلسلے میں ایسی چابکدستی نظر نہیں آتی۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی اور امیت شاہ کی جوڑی ہند کیلئے خطرہ ، کانگریس

 

شیئر: