Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تامل ناڈو حکومت نے کاپرپلانٹ بند کرنے کا حکم دیدیا

چنئی۔۔۔۔۔تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے پلانی سوامی نے کاپرپلانٹ کو ہمیشہ کیلئے بندکرنے کا حکم جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے توتیکورین میں اسٹرلائٹ کے تانبا پگھلانے والے کارخانےسےعلاقے  میں پھیلی آلودگی کوکنٹرول کرنےکے اقدامات کے بارے میں تامل ناڈو حکومت سے رپوٹ داخل کرنے کی ہدایت دینے کیلئے دائر درخواست پر جلد سماعت سے انکار کردیا۔واضح ہو کہ گزشتہ دنوں پلانٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں پولیس فائرنگ سے 13افراد ہلاک ہوگئے تھے۔تامل ناڈوحکومت کی جانب سے آلودگی کنٹرول بورڈکو موصولہ ہدایت کے بعد بورڈ نے کاپر پلانٹ کومستقل طورپر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔یاد رہے کہ 22مئی کومظاہرین مشتعل ہوکر پولیس پر پتھراؤ،علاقے میں توڑ پھوڑ اور سڑکوں پرکھڑی گاڑیوں کو نذر آتش کرکے ہنگامہ برپا کردیاتھا۔
حالات کو کنٹرول میں کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہوگئے ۔نائب وزیر اعلیٰ پنیر سیلوم نے توتیکورین پہنچ کر اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور پلانٹ کو بند کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -5سالہ بچے کے ماچس کے کھیل نے گاؤں کو راکھ کردیا

شیئر: