عوام دھرنے والوں کو ووٹ نہیں دینگے ،شاہد خاقان
حویلیاں...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عوام پر زور دیا ہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات کے دن ووٹ دیتے وقت حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی کارگردگی کو ذہن میں رکھیں ۔25 جولائی کو فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ آپ سیاست کو دیکھ بھال کر بہتر فیصلہ کریں گے۔پاکستان کی تاریخ میں ہائی وے کے اتنے منصوبے نہیں بنے جتنے مسلم لیگ ن کے دور میں بنے۔ کیا پاکستان میں پہلے وسائل نہیں تھی ۔پشاور سے بیٹھ کر ہزارہ کے بجلی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔مجھے نظر نہیں آتا کہ لوگ دھرنے دینے والوں کو ووٹ دیں گے۔منگل کو شاہ مقصود حویلیاں موٹروے اور حویلیاں تھاکوٹ ایکسپریس وے منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کرنے کے بعد تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ 2013 میں عوام نے درست انتخاب کیا ۔اسی لئے ترقی ہو رہی ہے۔نواز شریف نے جو بھی وعدے کئے ۔انہوں نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ آپ سیاست کو دیکھ بھال کر بہتر فیصلہ کریں گے۔وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں خصوصا تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نظر نہیں آتا کہ لوگ دھرنے دینے والوں کو ووٹ دیں گے۔ 100 دن کا پروگرام دینے والے وہ لوگ ہیں ،جو 5 سال باتیں کرتے رہے۔منصوبوں کی مخالفت کرتے رہے، دھرنے دیتے رہے لیکن اب وہ توقع رکھتے ہیں کہ عوام انہیں ووٹ دیں گے تو ایسا نہیں ہے۔ عوام کا ووٹ للہ خدمت، ترقی اور شرافت کی سیاست کرنے والوں کو ملے گا اور یہ سیاست صرف مسلم لیگ ن اور نواز شریف کی سیاست ہے۔