سی بی ایس ای کے10ویں کلاس کے نتائج کا اعلان
نئی دہلی۔۔۔۔۔سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن(سی بی ایس ای) نے10ویں کلاس کے امتحان کا رزلٹ قبل از وقت جاری کردیا۔امسال 86.7فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔لڑکوں نے85.32فیصد نمبر جبکہ لڑکیوں نے 88.67فیصد نمبرحاصل کئے اور لڑکوں پر بازی لے گئیں۔
گوروگرام کے پرکھر متل نے مقررہ 500نمبرز میں سے 499نمبرز حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ رم جھم اگر وال (آر پی پبلک اسکول )نے دوسری ،نندنی گرگ(اسکاٹش انٹر نیشنل اسکول ، شاملی ) نے تیسری جبکہ شری لکشمی جی (بھوانی ودیالیہ کوچین ) نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔امتحان میں شریک طلبہ بورڈ کی ویب سائٹ cbse.nic.in, cbseresults.nic.inپر اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔ واضح ہو کہ امسال 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات میں 28لاکھ طلبہ نے شرکت کی جس میں 10 ویں کلاس کے طلبہ کی تعداد 1638428رہی جبکہ 12ویں کلاس کے طلبہ کی تعداد1186306رہی۔