Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوست ، دوست نہ رہا

برنالہ۔۔۔۔۔معمولی سی بات پر دوست نے اپنی قریبی دوست کو پستول سے گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس نے 3افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقتول  پرمجیت کے بھائی نے بتایا کہ اس کی دوستی اجیت پال سے تھی وہ اکثر ایک ساتھ رہا کرتے تھے۔ گزشتہ شب کسی بات پر آپس میں تکرار ہوئی اور اسکے دوستوں کاکا سنگھ اور سریش سنگھ نے بھائی کے بازو پکڑلئے جبکہ اجیت پال نے ریوالور نکال کر پرمجیت پر 4فائر کئے اور فرار ہوگئے۔ اسے فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے اہل خانہ کی رپورٹ پر اجیت سنگھ، کا کا سنگھ اور سریش کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کی کارروئی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -تہاڑ جیل میں59ہندو قیدی بھی روزہ دار بن گئے

شیئر: