Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کی 3 ریاستوں میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 47 افراد ہلاک

     لکھنؤ- - - -   ہندکی شمالی ریاستوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب گرج چمک کے ساتھ آنے والے طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم 47 افراد ہلاک ہو گئے۔  حکام کے مطابق ہلاکتوں کے یہ واقعات تین ریاستوں اترپردیش، بہار اور جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں پیش آئے  ریاست بہار سب سے زیادہ متاثر ہوئی جہاں 19 افراد ہلاک ہوئے۔
ریاست میں آفات سے نمٹنے کے ادارے کے اہلکار یوگندر سنگھ نے   بتایا کہ ہلاک شدگان میں سے 11 افراد آسمانی بجلی کا شکار ہوئے۔طوفان کے دوران ریاست اترپردیش میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں
اور یو پی ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اہلکار ٹی پی گپتا کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے سے ریاست میں 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ  10افراد زخمی ہیں۔ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر کھلے آسمان تلے سو رہے تھے کہ آسمانی بجلی ان پر گری۔ 
ریاست جھارکھنڈ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔  قصبہ اناؤ میں آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم  5افراد ہلاک اور  کئی زخمی ہوئے۔  آسمانی بجلی گرنے سے کان پور اور رائے بریلی میں بھی  2 ، 2 افراد ہلاک ہوئے۔پرنسل سیکریٹری انفارمیشن کا  کہنا تھا کہ ریاست میں امدادی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی مجسٹریٹوں  سے  کہا گیا ہے کہ وہ اگلے 24 گھنٹوں تک متاثرہ افراد کو امداد پہنچائیں۔
تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی نے بہت سے گھر تباہ کر د یئے ۔ اترپردیش کے محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے میں ریاست کے مرکزی اور شمالی علاقوں میں خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -کانگریس کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، کمارسوامی

شیئر: