Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ نے کبھی چائینیز پکوڑے کھائے ہیں ؟ ‎

اجزاء۔
بینگن۔دو عدد
پھول گوبھی۔ایک عدد
مشرومز۔ ایک کپ
آلو۔ دو عدد
پیاز ۔ دو عدد
شملہ مرچ۔تین عدد
میدہ۔دوکپ
لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ
زیرہ پاوڈر۔ ایک چائے کا چمچ
نمک ۔حسب ذائقہ
لیموں کا جوس۔ دو کھانے کے چمچ
پانی۔ ایک کپ
تیل ۔حسب ضرورت
اجینو موتو (چائینیز سالٹ)۔ ایک چائے کا چمچ
ترکیب۔
ایک پیالے میں میدہ، سفید زیرہ، نمک، لال مرچ، لیموں کا جوس اور پانی ملا کر پیسٹ بنالیں۔بینگن کو چھلکوں سمیت چھوٹے کیوبز کی طرح کاٹ لیں۔گوبھی کے پھول الگ کرلیں۔پیاز اور شملہ مرچ کو بھی باریک کاٹ لیں۔اب ان سب کٹی ہوئی سبزیوں پر تھوڑا میدہ چھڑک دیں۔ایک پین میں تیل گرم کریں پھر سبزیوں کو پیسٹ میں مکس کر کے تیل میں ڈال کر فرائی کریں۔سبزیاں تھوڑی تھوڑی کر کے فرائی کریں اور جب یہ پکوڑوں کی طرح فرائی ہوجائیں تو نکال لیں۔ مزیدار چائینیز پکوڑے مزے  لے لے کر کھائیں . 

شیئر: