مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرﺅف کا رمضان فضائل پر خطاب
ریاض (ذکاءاللہ محسن)مسلم لیگ (ن )کے سرگرم رکن سردار شعیب صدیقی کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان کے افسران اور کمیونٹی ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔ اس موقع پر مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف نے رمضان المبارک کے فضائل پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم ماہ صیام میں تقوی کو پختہ بنا لیتے ہیں اسی طرح باقی ماندہ زندگی میں بھی اسلامی تعلیمات کو فروغ دے کر اللہ کی خوشنودی حاصل کریں۔ روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں ہے۔ نماز کی پابندی، قرآن مجید کا پڑھنا اور گناہوں سے بچنا روزہ دار کےلئے لازم ہے، افطار ڈنر میں ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ،کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف کے علاوہ خالد اکرم رانا، قاضی اسحاق میمن،رانا خادم،ملک عبدالشکور، چوہدری اکرام،ابرار تنولی، الیاس رحیم، خادم بجاڑ، احسن عباسی، یوسف جٹ، ناصر آرائیں، ملک اکمل، راجہ یعقوب ،سردار رزاق، عاصم اعوان ،ملک جی ایم اعوان، مجید گجر،تصدق گیلانی، فیصل علوی، سردار نعیم اعظم، سردار صدیق،بابر علی، سردارشکیل صدیق حنیف بابر، اور دیگر درجنوں افراد بھی شریک ہوئے جبکہ سردار شعیب صدیقی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا