Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 22 ہزار افراد نے سیزنل فلو ویکسین لگوائی، مہم جاری

لوگ صحت عملے سے تعاون بھی کررہے ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ماتحت امام عبدالرحمن الفیصل ہسپتال نے کہا ہے کہ ریاض میں اب تک 22 ہزار افراد  سیزنل فلو ویکسین لگواچکے ہیں۔ ویکسین لگوانے کی مہم جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ  اس حوالے سے لوگوں میں فلو ویکسین لگوانے  کے لیے آگاہی مہم چلائی  تھی جس سے فائدہ ہوا اور لوگوں نے ویکسین لگوانے کے  لیے ہسپتال سے رجوع کرنا شروع کیا۔
انتظامیہ کے مطابق اس سلسلے میں ہم نے ہسپتال کے اندر ایک حصہ سیزنل فلو ویکسین کے لیے مختص کیا ہوا ہے جہاں آکر لوگ یہ ویکسین لگوا رہے ہیں۔

اتوار سے جمعرات تک صبح 8 سے سہ پہر 3 بجے تک ویکسین ,لگائی جاتی ہے۔ (فوٹو سبق)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اتوار سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ویکسین لگائی جاتی ہے اور ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے افراد اس سلسلے میں صحت عملے سے تعاون بھی کررہے ہیں۔
 ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسین مہم میں سرکاری اور نجی اداروں میں 22 فیلڈ دورے بھی کیے اور ہسپتال کے اندر بھی ویکسین لگوانے کے لیے آنے والوں کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے۔ اس سلسلے میں 30 ماہر ہیلتھ ورکرز کی خدمات حاصل کی گئیں جنہوں نے ویکسین مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مہم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ویکسین لگوانے کے فائدے اور انفلوائنزا کے خطرات سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت نے موسمی فلو ویکسین گھروں پر مفت لگوانے کی سہولت بھی فراہم کی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بوڑھے اور معذور افراد کو اس سلسلے میں اولیت دی گئی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: