کویت ..... کویت میں انسداد بدعنوانی کی اتھارٹی (نزاھہ )نے کویتی بندرگاہوں کے متعدد عہدیداروں کو بدعنوانی کے الزام میں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق نزاھہ کے ترجمان محمد بوزبر نے بتایا کہ لاجسٹک خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اور اتھارٹی کے عہدیداروں کی بابت رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد شواہد سامنے آجانے پر پتہ چلا کہ لاجسٹک خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو 1.07ملین دینار کا خسارہ ہوا۔ جو ڈالر میں 3.54ملین ڈالر بنتا ہے۔