Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئیزو ایم 6 ٹی اسمارٹ فون لانچ‎

مئیزو کمپنی کی جانب سے ایم 6 ٹی اسمارٹ فون چین میں منعقدہ تقریب میں لانچ کردیا گیا ہے۔ فون میں 5.7 انچ ایس ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور اوکٹا کور میڈیا ٹیک پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کو 3 جی بی اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے ۔ فون کے کیمرے سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے اسمارٹ فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سنسر کو شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، سنہرے اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 799 یان ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 999 یان جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ساتھ فون کی قیمت 1099 یان ہے۔
 

شیئر: