Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعصابی نظام کی مضبوطی کے لیے یوگا کریں ‎

اعصابی نظام کی کمزوری اور مضبوطی  کا تعلق انسان کی انفرادی فطرت سے ہے .  باقاعدہ یوگا اور مراقبہ  کسی بھی شخص کے اعصابی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے .  یہ سر اور گردن کے عضلات کو مضبوط بناتا ہے اور ذہنی سکون فراہم کرتا ہے .    یوگا میٹ یا نرم چٹائی پر سیدھے لیٹ جائیں .  تھوڑی دیر کے لیے اپنے آپ کو بالکل  ڈھیلا اور پر سکون چھوڑ دیں .  اب اپنا دایاں بازو اور بائیں ٹانگ  زمین سے اوپر اٹھا لیں  اور بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے  ناک کابایاں نتھنا بند کر کے  دائیں نتھنے سے سانس لیتے رہیں اور ساتھ تیس   تک گنتی گنیں ۔ گنتی پوری کرتے ہی دایاں بازو اور بائیں ٹانگ زمین پر رکھ دیں اور اسی وقت دائیں ہاتھ کی انگلی سے دائیں نتھنا بند کرلیں اور بایاں بازو اور دائیں ٹانگ اٹھالیں ۔ اب بائیں نتھنے سے اسی طرح تیس تک گنتی گنیں ۔ جیسے ہی گنتی پوری ہو بازو اور ٹانگ نیچے رکھ دی اور فوراً دونوں نتھنوں کو بند کر کے 15 سیکنڈ تک سانس روک کر سیدھے لیٹے رہیں ۔ اس کے بعد اپنے آپ کو بالکل ڈھیلا   چھوڑ دیں اور پانچ منٹ یونہی لیٹ کر گہرے سانس لیں ۔ اس یوگا ایکسرسائز  کو دن میں تین سے پانچ مرتبہ دہرایا جاسکتا ہے ۔ 
بٹر فلائی ایکسرسائز بھی  تحمل اور برداشت بڑھانے میں مدد دیتی ہے ۔ زمین پر بیٹھ کر دونوں پاؤں کے تلوے آپس میں جوڑلیں اور گھٹنوں کو باہر کی طرف بچھالیں ۔ اب دونوں گھٹنوں کو  اوپر سے نیچے  تتلی کے پروں کی طرح ہلانا شروع کریں ۔ دو منٹ تک اس ورزش کو جاری رکھیں ۔ بظاہر دیکھنے سے یہ ٹانگوں کی ورزش لگتی ہے تاہم دوسرے بہت سے فوائد کے ساتھ ساتھ یہ ڈپریشن کو کم کرنے اور اعصاب کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

شیئر: