بی ایم آئی آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتا ہے ؟
اپنی صحت کو برقرار رکھنے اور مختلف امراض ، موٹاپے یا کمزوری سے بچنے کے لئے ڈائٹ پلان ترتیب دینا بہت اہم ہے اور کوئی بھی ڈائٹ پلان ترتیب دیتے وقت اپنی عمر اور قد کے مطابق بی ایم آئی یعنی باڈی ماس انڈیکس معلوم کرنا بھی ضروری ہے ۔ بی ایم آئی معلوم کرنے کا فارمولا کچھ یوں ہے کہ پہلے کلوگرام میں اپنا وزن اور میٹر اسکوائر میں قد معلوم کریں پھر وزن کو قد سے تقسیم کردیں ۔ دوسرا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے وزن اور قد کی معلومات گوگل کرکے بی ایم آئی معلوم کرلیں ۔ اگر آپ کا بی ایم آئی 20 سے 25 کے درمیان ہو تو یہ نارمل ہے لیکن اگر 25 سے زائد ہے تو اسے موٹاپے میں شمار کیا جاتا ہے اور اگر بی ایم آئی 30 سے 35 کے درمیان یا اس سے زائد ہو تو اسے اوورویٹ کہا جاتا ہے ۔ اسی طرح اگر بی ایم آئی 20 سے کم ہو تو اسےانڈر ویٹ سمجھا جاتا ہے ۔