ظلم و ناانصافی کو ایک دن مٹنا ہی ہوتا ہے،مریم نواز
لاہور... سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اورمسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز نے خواجہ آصف نا اہلی کیس کو کالعدم قرار دئیے جانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ظلم و ناانصافی کو ایک دن مٹنا ہی ہوتا ہے۔ٹوئٹر پر بیان میں مریم نواز نے سابق وزیر خارجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت بہت مبارک۔ ظلم و ناانصافی کو ایک دن مٹنا ہی ہوتا ہے۔ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔کمزور فیصلے اسی طرح کالعدم ہوتے ہیں۔ کبھی تاریخ سے، کبھی عدالتوں سے اور عوام سے۔ یہ ہے وہ بات جو ملک کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم سمجھا رہے ہیں اور جس کواداروں کےساتھ ٹکروکہاجارہا ہے۔