Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلول میں سرکاری اسکول کے تمام بچے فیل

چنڈی گڑھ۔۔۔۔پلول میں سرکاری اسکول کے تمام 51طالب علم ہریانہ بورڈ کے 10 ویں کے امتحان میں فیل ہوگئے۔ اس کی وجہ سے محکمہ تعلیم نے افسران کو ذمہ دار اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ پلول کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمن نین نے بتایا کہ پلول میں ڈیگھوت سینیئر سیکنڈری اسکول کے تمام 51طلبہ ہریانہ بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ 10ویں کے امتحان میں فیل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے محکمہ نے پلول کے ڈپٹی کمشنر کو خط تحریر کر کے قانون کے مطابق وہاں کے اساتذہ کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -پٹرول 6 پیسے اور ڈیزل 5 پیسے سستا

شیئر: