شاہی فرمان: مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رویل کمیشن قائم ہوگا
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رویل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جاری ہونے والے شاہی فرمان جاری ہوا جس کے مطابق مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رویل کمیشن قائم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ رویل کمیشن کی سربراہی نائب وزیر اعظم کریں گے۔ اس کے ارکان کا تقرر کابینہ کے صدر کریں گے۔ قبل ازیں شاہی فرمان جاری کرکے وزارت ثقافت و اطلاعات میں ترمیم کرتے ہوئے دونوں شعبوں ثقافت اور اطلاعات کی الگ الگ وزارتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔