Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیر ستان میں فائرنگ، پولیٹیکل محرر جاں بحق

  میرانشاہ....فاٹا کی ایجنسی شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں پولیٹیکل انتظامیہ پر فائرنگ سے پولیٹیکل محرر حمید اللہ جاں بحق اور 3 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ محمد ایاز خان کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ پر فائرنگ کا واقعہ تحصیل میران شاہ کے علاقے کم سروبی میں پیش آیا۔ مسلح افراد نے راستے میں گھات لگا کر حملہ کیا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایجنسی ہیڈکوارٹرز اسپتال میران شاہ منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں بم سے حملہ ،2اہلکار جاں بحق

شیئر: