نون لیگ چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی، زارا اکبر
سینیئر اداکارہ و مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ کی نائب صدر زارا اکبر نے کہا ہے کہ 2018ءمیں مسلم لیگ (ن) وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ جو لوٹے پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر گئے ہیں وہ صرف اپنے مفاد کے سوداگر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کسی نعرے کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر چاروں صوبوں میں مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور یہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی نمائندگی چاروں صوبوں میں رہی ۔ اگر ملک میں بروقت صاف ،شفاف انتخابات ہوئے اور (ن) لیگ کی حکومت کو روکنے کی کوششیں نہ کی گئیں تو وہ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں اپنی حکومت بنائے گی اور وہیںسے اپنی خدمت کا سفر شروع کرے گی جہاں سے ختم ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشستوں کے لئے درخواست دے رکھی ہے اور اگر قیادت نے مجھے اس لائق سمجھا تو میں فنکار برادری کی آواز بن کر اسمبلی میں پہنچوں گی ۔