Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالتی فیصلوں اور ٹائمنگ پر تشویش ہے ،بلاول

کراچی...پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد، بلوچستان اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں اور ان کی ٹائمنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصولی طور پر انتخابات کے التوا کے خلاف ہیں۔ ایک بیان میں بلاول نے کہا کہ اسلام آباد، بلوچستان اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور ان کی ٹائمنگ تشویش کا باعث ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط اور الیکشن ملتوی کرنے کے لئے بلوچستان اسمبلی کی قرارداد پر بھی تشویش ہے۔ دریں اثناءسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرشیری رحمان نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں تشویش ناک ترمیم نہیں کی گئی تھی۔ ان ہی کاغذات نامزدگی فارم پر سینیٹ الیکشن بھی ہوئے تھے۔ پیپلزپارٹی سمیت دیگرجماعتیں چاہتی ہیں کہ انتخابات میں ایک دن کی تاخیربھی نہ ہو۔
مزید پڑھیں:انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی،الیکشن کمیشن

شیئر: