Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہو کےرویے سے تنگ آکر سسرکی خود کشی

دھوری ۔۔۔ گاؤں علی پور خالصہ کا رہنے والا بیر سنگھ نے جوپنجاب کے محکمہ بجلی سے ریٹائر ہواتھاخودکشی کرلی۔ اس کے بڑے بیٹے سندیپ کی بیوی سے آئے دن اس بات پر جھگڑا ہوا کرتا تھاکہ بیوی کا ناجائز تعلق گاؤں کے رہنے والے سکھ دیو سنگھ سے ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سسر کے لاکھ سمجھانے کے باوجود بہو باز نہیں آئی۔بہو بیٹے کی لڑائی سے تنگ آکر بالآخر سسر نے جہانگیر نہر کے کنارے لگے درخت سے گلے میں پھندہ ڈالکر خود کشی کرلی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش کو درخت سے اتار کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ بیٹے نے بیوی کے دوست سکھ دیو کیخلاف پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے واضح کیا کہ باپ کی موت کا اصل سبب بیوی کا اپنے دوست سے تعلقات سے باز نہ آنا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -مدھیہ پردیش: ووٹر شناختی کارڈز میں جعلسازی کاانکشاف

شیئر: