Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3 صوبوں میں نگراں وزرائے اعلی کا فیصلہ نہ ہوسکا

اسلام آباد...پنجاب میں ڈیڈلاک کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب چلا گیا۔ ن لیگ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لئے نام فائنل کرلئے۔ رانا ثنا اللہ، ملک احمد خان اور خواجہ عمران نذیر شامل ہیں۔ تحریک انصاف نے بھی پارلیمانی کمیٹی کے لئے 3 ناموں کو حتمی شکل دے دی۔ میاں محمود الرشید، سبطین خان اور شعیب صدیقی شامل ہوں گے۔ بلوچستان میں بھی نگراں وزیر اعلی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے پر اتفاق ہو ا ہے ۔ 
مزید پڑھیں:انتخابا ت کا پہلا مرحلہ،کاغذات نامزدگی کی آج سے وصولی
 

شیئر: