Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضیوف الرحمن کی خدمات کیلئے مشاعر مقدسہ ڈیولپمنٹ رائل اتھارٹی

سعودی عرب سے شائع ہونے والے جریدے ”البلاد“ کا اداریہ
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرامین جاری کرکے سعودی ریاست کو جدید خطوط پر استوار کرنے ا ور وژن 2030کے اہداف کی تکمیل کیلئے ترقیاتی بنیادوں کے استحکام کی خاطر نئے مرحلے کا آغاز کردیا۔ضیوف الرحمان کیلئے خدمات اور سہولتوں کو معیاری سے معیاری تر بناتے رہنا سعودی قائدین اور عوام کا قابل فخر سرمایہ ہے۔ سعودی قیادت کو اس بات پر فخر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے ضیوف الرحمان کی خدمت کا اعزاز بخشا ہوا ہے۔ سعودی قیادت وطن عزیز کے تمدنی، ثقافتی قلعہ کی سربلندی کیلئے بھی کوشاں ہے۔ یہ دنیا بھر کی تہذیبوں کے ساتھ سعودی تہذیب کے رشتے استوار کرنے اور سعودی تشخص کو اجاگر کرنے کی خواہش کی غماز ہے۔
وزارت ثقافت کے قیام سے آئندہ مرحلے میں ثقافتی زندگی مالا مال ہوگی۔ نئی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ثقافتی پروگرام ہونگے جبکہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ ضیوف الرحمن اور مقامات مقدسہ کو سعودی قیادت کی جانب سے زیادہ توجہ دینے اور انہیں زیادہ بہتر شکل میں لانے کی خواہش کا آئینہ دار ہے۔ سعودی قیادت چاہتی ہے کہ آئندہ مرحلے میں مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کو بے نظیر شکل میں استوار کیا جائے۔ اسی سے جدہ کے تاریخی علاقے پر توجہ اور دلچسپی کی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔ جدہ کا تاریخی علاقہ آثار قدیمہ سے مالا مال ہے۔ اسکی تاریخی حیثیت کا تحفظ واجب ہے۔ کل ملا کر سعودی عرب اپنی قیادت کے عزم محکم اور عمل پیہم کی بدولت وطن کو تعمیر و ترقی سے معمو ر نئے مستقبل سے روشناس کرانے کیلئے کوشاں ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: