Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرامین کا اجراء3نئے وزراءمقرر

اتوار 3جون 2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے جریدے ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ شاہی فرامین کا اجراء3نئے وزراءمقرر، سعودی عرب میں نئی وزارت ثقافت قائم، مملکت بھر میں 9محفوظ شاہی جنگلات قائم کردیئے گئے
٭ امریکہ نے شامی عراقی سرحدوں پرامریکی فوجی اڈہ ہٹانے کیلئے ایران اور اسکی ملیشیاﺅں کو جنوبی شام سے دور کرنے کا مطالبہ کردیا
٭ اردن کی حکومت نے ٹیکس قانون ختم نہ کرنے کا عزم ظاہر کردیا
٭ وطن سے غداری کے ا لزام میں گرفتار شدگان نے مخالف فریقوں کےساتھ سلسلہ جنبانیوں کا اعتراف کرلیا، سعودی عرب
٭ لبنانی صدر میشال عون کے جاری کردہ قانون شہریت پر ملک میں سیاسی اختلافات کھڑے ہوگئے
٭ یمن میں حوثی باغی عبدالملک کو زبردست شکست کا سامنا
٭ ترکی کی جانب سے نیا ڈیم قائم کرنے کے اعلان نے عراق میں پانی کا بحران دھماکہ خیز بنادیا
٭ دہشتگردی کا راستہ اپنانے والوں کے سوا ہر مصری کو وطن عزیز کا حصہ بنایا جائیگا، عبدالفتاح سیسی
٭ امریکہ اخلاقی دیوالیہ کا شکار ہوچکا ہے، واشنگٹن کے خلاف فلسطینی قیادت کی زبردست نکتہ چینی
٭ کویتی منصوبہ کے باعث اسرائیل اور فرانس کے درمیان نوک جھونک
٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: