کمیونٹی کے اعزاز میں مبشر انور کی طرف سے افطار
ریاض ( ذکاء اللہ محسن)- - - - اردو نیوز کے کالم نگار مبشر انوار کی جانب سے افطار ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر ریاض میں موجود پاکستان کی سیاسی، سماجی،ادبی اور مذہبی جماعتوں کے علاوہ سفارتخانہ پاکستان کے ارکان بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر مبشر انوار کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمارے لئے جہاں رحمتیں اور برکتیں لاتا ہے، وہیں پراسے یہ امتیاز بھی حاصل ہے کہ اس میں اسلامی تاریخ کے2 اہم واقعات رونما ہوئے۔ایک حق و باطل کی پہلی جنگ غزوہ بدر اسی مہینے میں ہوئی اور باطل سرنگوں ہوا جبکہ فتح مکہ بھی رمضان المبارک کی رحمتوں بھری ساعتوں میں ہوا۔ گویا اسلام کی پوری تاریخ ابتدا سے تکمیل تک اسی مہینے سے ناتا رکھتی ہے۔