ناریل کا تیل جلد کا ہیرو
ناریل کا تیل صرف کچن میں ہی کار آمدنہیں بلکہ دلکشی اور خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے بھی اہم ہے . یہ ایک بہترین باڈی موسچرائزر کے طور پر کام کرتا ہے . اسکن لوشن کے بجائے جلد کو ضروری چکنائی فراہم کرنے کے لیے ناریل کا تیل ایک بہترین انتخاب ہے . یہ بالوں کی صحت بحال رکھنے میں بھی مددگار ہے اور کیوٹیکل سافٹنر کے طور پرکام کرتا ہے . اگر ناریل کے تیل میں براؤن شوگر ملا دی جائے تو یہ بہترین باڈی اسکرب کا کام دیتا ہے . باڈی اسکرب جسم پر سے مردہ جلد صاف کرنے کے لیے موزوں ترین پراڈکٹ ہے البتہ تیار اسکرب کے بجائے قدرتی اسکرب جلد اور صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے . ناریل کا تیل اوربراؤن شوگر ملا کر نرمی سے مساج کریں اس سے جلد کو توانائی بھی ملے گی اور جلد کی شادابی بھی برقرار رہے گی . ماہرین غذائیت ناریل کے تیل کو ایک چمچ صبح نہار منہ پینے کا مشورہ بھی دیتے ہیں . یہ ایک چمچ تیل نظام انہضام کو فعال کرنے اور بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ساتھ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے .