نیو ساﺅتھ ویلز.... بچے جس طرح عجیب ہوتے ہیں ان کی شرارتیں اس سے عجیب تر ہوتی ہیں تاہم بچپن ایک ایسی چیز ہے جو بچوں کی ان شرارتوں سے کسی کو تکلیف میں مبتلا نہیں کرتیں لطف لینے پر ضرور مجبور کرتی ہیں اور اگر معاملہ ماں بیٹی کا ہو تو یہ سلسلہ کچھ اور دراز ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں نیو ساﺅتھ ویلزمیں رہنے والی خاتون شیرون ایڈمنڈ کے ساتھ پیش آیا جو ایک دن اپنے گھر سے کچھ دیر کیلئے باہر نکلیں اور واپس آئیں تو انکی بچی نے گلابی رنگ سے پورے مکان پر طرح طرح کے نقش و نگار بنادیئے تھے۔ جسے صاف کرنے اور پھر گھر کو آراستہ کرنے میںماں کو 3سال کا عرصہ لگ گیا۔ شیرون کا کہناہے کہ اس کی بیٹی کو گلابی رنگ پسند تھا مگر اس حرکت کے نتیجے میں تقریباً ایک ہفتے تک اسکے ہاتھ کی جلد متاثر رہی او راسے صاف کرنے میں اچھی خاصی پریشانی پیش آئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس چھوٹی بچی نے صرف 15سے 20منٹ میں یہ کارنامہ کرکے گھر کی شکل ہی بگاڑ دی تھی تاہم بچی کی ماں اور اسکے والد دونوں ہی اپنی بیٹی کی اس شرارت سے خوش ہیں۔