بہار میں ایک ہی خاندان کی 3بچیوں کا قتل
بانکا۔۔۔۔بہار میں بانکا ضلع کے کٹوریا تھانہ علاقے کے کرڈاگاؤں میں 3بچیوں کو قتل کردیاگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں گھر میں16سالہ چھوی کماری،12سالہ انیتا کماری اور7سالہ پرینکا کماری کی لاشیں خون میں لت پت پڑی ہوئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام بچیوں کو دھار دار آلے سے قتل کیا گیا ۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال بھیج دیں۔اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تمام لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ حقیقت حال پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔ جائے وقوعہ سے حاصل شدہ شواہدکی بنیاد پر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔