200روپے کی خاطر باپ کا قتل
بلیا۔۔۔۔بلیاضلع قصبہ رسڑا میں محض 200روپے کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو لاٹھیوں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔نائب پولیس کپتان وکرانت کے مطابق رسڑا نگر کے شری ناتھ بابا چوراہے کے نزدیگ گوری شنکر راج بھر کا اپنے بیٹے ترلوکی سے200روپے کے معاملے پر کہا سنی ہوگئی جس پر طیش میں آکر بیٹے نے لاٹھی سے سر پر وار کردیا جس سے موقع پر ہی باپ کی موت ہوگئی۔ واقعہ کے بعد ترلوکی فرار ہوگیا۔گوری شنکر کے دوسرے بیٹے ارجن نے ترلوکی کیخلاف کیس درج کرایا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔