Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اورروس کا سمندر میں گیس پائپ لائن بچھانے پر غور

اسلام آباد... پاکستان نے کہا ہے کہ کشن گنگا کے حوالے سے عالمی بنک اپنی ذمہ داری پوری کرے۔صدر ممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے ہفتے کو چین کا دورہ کریں گے۔ اپنے چینی ہم منصب زی جن پنگ کے علاوہ ایس سی او کے رکن ملکوں کے دیگر رہنماوں سے بھی ملاقات کریںگے۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو ر پریس بریفنگ کے دوران ہند کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے سے متعلق سوال پر کہا کہ ہند اس خطے کو اسلحہ کی دوڑ میں جھونک رہا ہے۔پاکستان تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے لیکن ہندوستانی حکومت کا مخاصمانہ رویہ بنیادی رکاوٹ ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی بیانات سے گھبرانے والے نہیں۔مسلح افواج ہر قسم کی ہندوستانی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں،ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔پاک روس تعلقات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور روس اہم توانائی پارٹنرز ہیں۔دونوں ملکوں کے مابین توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان سمندر میں گیس پائپ لائن بچھانے سے متعلق منصوبہ زیر غور ہے۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون

شیئر: