کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری سنا دی۔ تقریباً ایک ماہ سے شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک (لُو)سے شہر قائد کے باشندے شدید کرب اور پریشانی کا شکار تھے جس کے بعد محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ کے روز شہر کا موسم خوش گوار ہوگا اور بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔ گزشتہ دو دن سے ملک کے دیگر علاقوں میں بارش اور ہوائیں چلنے کے باعث موسم کافی خوش گوار ہو چکا ہے جس کے بعد جمعہ کے روز کراچی میں بھی بوندا باندی ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شہر میں سمندری ہوائیں چلنی شروع ہوئی تھیں جس کے باعث گرمی کا زور کسی حد تک کم ہوا تھا تاہم کل سے گرم موسم کی شدت میں مزید کمی آنے اور مطلع طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔