Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نے کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

کراچی ... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ عام انتخابات کے لئے کراچی کے حلقہ این اے 243 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے مختلف حصوں سے 4سے 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ دریں اثناء تحریک انصاف نے بیشتر حلقوں کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا۔ امیدواروں کی فہرست جمعہ کی صبح تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی ۔
مزید پڑھیں:شہباز اور مریم خیبر پختونخوا سے بھی الیکشن لڑینگے

شیئر: